گجرات بی جے پی کے اشتہار میں ’پپو‘ کی جگہ ’یوراج‘

احمدآباد 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں ’یوراج‘ کا ذکر ہے جو ظاہر طور پر نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کو نشانہ بناتا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے برسر اقتدار پارٹی کو آنے والے گجرات چناؤ کے لئے الیکٹرانک شعبہ کے اشتہار میں لفظ ’پپو‘ استعمال کرنے سے منع کردیا ہے۔ تازہ اشتہار جو الیکشن کمیشن سے منظوری حاصل کرنے کے بعد گجرات بی جے پی کے فیس بُک صفحہ پر گزشتہ روز جاری کیا گیا، کانگریس لیڈر کو نشانہ بنانے کے لئے لفظ ’یوراج‘ (شہزادہ) استعمال کرتا ہے۔ بی جے پی ترجمان ہرشد پٹیل سے یہ پوچھنے پر کہ آیا یہ اشتہار وہی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو لفظ ’پپو‘ استعمال کرنے سے منع کیا تھا، اُنھوں نے کہاکہ اُنھیں یہ علم نہیں کہ آیا جاری کردہ اشتہار وہی ہے یا نہیں۔ ’پپو‘ کو سوشل میڈیا میں طنزیہ لفظ سمجھا جاتا ہے جس کا نشانہ راہول گاندھی کو بنایا گیا۔ کیونکہ بی جے پی قائدین نے کانگریس کے سپوت کو اکثر و بیشتر ’یوراج‘ یا ’شہزادہ‘ جیسے الفاظ کے ذریعہ طنز کا نشانہ بنایا ہے۔ 49 سیکنڈ والی ویڈیو میں جو ایک کرانہ شاپ کو پیش کرتا ہے ، ایک آواز آتی ہے کہ ’’سر ، سر …‘‘ جس کے بعد دوکان مالک کا مددگار کہتا ہے کہ ’یوراج ‘ آگئے ہیں۔ ویڈیو کے اختتام میں دوکان مالک کی بیوی کہتی ہے کہ وہ صرف وزیراعظم نریندر مودی کو ووٹ دے گی۔

وی کے سنگھ کیخلاف عرضی سے دستبرداری
نئی دہلی 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی استدعا کے ساتھ داخل کردہ عرضی آج دہلی کی ایک عدالت سے واپس لے لی گئی۔ ہریانہ میں دو دلت بچوں کے جھلس جانے کے بعد مرکزی وزیر نے مبینہ طور پر اُنھیں کتا قرار دیتے ہوئے ہتک آمیز ریمارکس کئے تھے۔ایڈیشنل سیشنس جج ایس کے ملہوترہ نے شکایت کنندہ کو اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔

TOPPOPULARRECENT