Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / گجرات : دوسرے مرحلہ میں 68.7فیصد رائے دہی

گجرات : دوسرے مرحلہ میں 68.7فیصد رائے دہی

احمد آباد۔14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی اور وسطی گجرات کے 93 اسمبلی حلقوں کیلئے دوسرے اور قطعی مرحلہ کی رائے دہی آج اختتام پذیر ہوئی جس کے دوران وزیراعظم نریندر مودی نے بھی یہاں سابرمتی کے اسکول میں قائم پولنگ بوتھ میں قطار میں کھڑے رہنے کے بعد اپنا ووٹ استعمال کیا۔ جو لوگ مراکز رائے دہی پر قطار میں کھڑے ہوئے تھے انہیں انتخابات کے وقت کے اختتام کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ دوسرے مرحلہ میں بحیثیت مجموعی 68.70 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ پولنگ بحیثیت مجموعی پرامن رہی۔ جھڑپوں کے دو واقعات کی مہسانا اور وڈودرا سے اطلاعات ملیں۔ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کو بلو ٹوتھ کے ذریعہ خارجی آلات سے مربوط کرنے سے متعلق شکایات تحقیقات پر بے بنیاد ثابت ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT