Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / گجرات سنٹرل یونیورسٹی طلبا کا بھی احتجاج

گجرات سنٹرل یونیورسٹی طلبا کا بھی احتجاج

احمد آباد 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے تقریبا 50 طلبا نے آج ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کا گاندھی نگر میں اہتمام کیا ۔ یہ مظاہرہ ‘ حیدر آباد میں ایک دلت طالب علم کو خود کشی پر مجبور کرنے کے واقعہ کے خلاف کیا گیا ۔ دلت طلبا سنٹرل یونیورسٹی آف گجرات کے باب الداخلہ پر جمع ہوگئے اور انہوں نے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی وجہ سے ہی طالب علم نے خود کشی کی ہے ۔ انہوں نے دلت اسکالر روہت ویمولا کی خود کشی کو ادارہ جاتی قتل قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کروائی جانی چاہئیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حیدرآباد یونیورسٹی نے ان طالب علموں کے گروپ کو اسی لئے معطل کیا تھا کیونکہ وہ دلت طبقات سے تعلق رکھتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT