گجرات سڑک حادثہ میں 30 باراتی ہلاک

بھاؤنگر۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں بھاؤنگر ضلع کے امراڈا علاقہ میں آج ایک ٹرک کے پلٹ جانے سے اس میں سوار 30افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اے ایم سید نے بتایا کہ صبح پالی تانہ سے بارات لے کر جا رہا ایک ٹرک گونڈیانا لے کے پل پر اچانک بے قابو ہوکر پلٹ گیا۔ اس حادثے میں ٹرک میں سوار 30 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور ضروری کارروائی کر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق، ٹرک پر تقریبا 60لوگ سوار تھے۔ حادثہ میں زخمی ہوئے کئی لوگوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ٹرک کے اندر پھنسے لوگوں کی چیخ و پکار سن کر اطراف کے لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا۔ اس بیچ حادثہ کی خبر ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور راحت اور بچاو آپریشن جاری ہے۔بھاو نگر کے ضلع کلکٹر نے اس حادثہ میں فی الحال 30 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہاں پل کا تعمیراتی کام چل رہا تھا اور اسی درمیان سامنے سے آرہی ایک انڈیکا کار کو بچانے کے چکر میں ٹرک بے قابو ہو کر نالے میں گر گیا۔ بھاو نگر کے ضلع کلکٹر نے اس حادثہ میں فی الحال 30 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شادی تقریب میں شریک ہونے کیلئے لوگ بذریعہ ٹرک جا رہے تھے جس میں تقریبا 60 لوگ سوار تھے۔

TOPPOPULARRECENT