Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / گجرات فسادات : تحت کی عدالت کے حکم نامہ کے خلاف ذکیہ جعفری کی درخواست کا آج فیصلہ

گجرات فسادات : تحت کی عدالت کے حکم نامہ کے خلاف ذکیہ جعفری کی درخواست کا آج فیصلہ

احمدآباد۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امکان ہے کہ گجرات ہائیکورٹ، ذکیہ جعفری کی درخواست پر جو تحت کی عدالت کے حکم نامہ کے خلاف کانگریس قائد احسان جعفری کی بیوہ کی درخواست کا کل فیصلہ سنائے گی۔ یہ درخواست موجودہ وزیراعظم اور اس دور کے چیف منسٹر نریندر مودی اور دیگر افراد کو گودھرا فسادات کے مقدمہ میں بے قصور قرار دیئے جانے کے خلاف داخل کی گئی تھی۔ ذکیہ جعفری کی اور حقوق انسانی کی کارکن تیستا سیتلواد کے زیراہتمام این جی او سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس نے داخل کی تھی۔ اس درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی اور 59 دیگر ملزمین کو جنہیں تحت کی عدالت نے بری کردیا تھا، ایک وسیع تر مجرمانہ سازش کا حصہ قرار دیں جو گجرات فسادات 2002ء کے پس پردہ تھے۔ 28 فروری 2002ء کوگلبرگ سوسائٹی میں واقع ان کے مکان کو نذرآتش کردیا گیا تھا جس میں سابق کانگریسی رکن پارلیمنٹ احسان جعفری اور 67 دیگر افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے تھے۔ احسان جعفری غالباً اولین مہلوکین میں شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT