Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / گجرات لائینس کامیابیوں کا سلسلہ بحال کرنے کوشاں

گجرات لائینس کامیابیوں کا سلسلہ بحال کرنے کوشاں

آر سی بی کا گیل کے غیاب میں فنچ اور مک کلم پر انحصار ، بولنگ بھی کمزور
راجکوٹ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات لائینس کی لگاتار تین میچوں میں جیت کا سلسلہ حیدرآباد کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ میچ میں ختم ہوگیا تاہم گجرات کی ٹیم، رائیل چینلجرس بنگلور (آر سی بی) کے خلاف کل 4 بجے شام یہاں کھیلے جانے والے آئی پی ایل میچ سے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنا چاہتی ہے۔ آر سی بی اپنے ایک طوفانی بیٹسمین کرس گیل  کے بغیر کل کا میچ کھیل رہی ہے۔ سریش رائنا کے زیرقیادت گجرات لائینس اس سال کے آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ٹیم ہے جس نے تین میچوں میں لگاتار کامیابیوں کے ساتھ انتہائی متاثرین شروعات کی تھی۔ گجرات لائینس نے کنگس الیون پنجاب، رائزنگ پونے جینٹس اور ممبئی انڈینس کو شکست دی لیکن گزشتہ مقابلے میں اس کو خود اپنے ہی گھر میں میدان پر سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف 10 وکٹوں سے بدترین شکست ہوگئی تھی تاہم گجرات کی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ بحال کرنے کیلئے کل کا انتظار کررہی ہے

جب اس کا مقابلہ آر سی بی سے ہوگا۔ آر سی بی کی بولنگ کسی قدر کمزور سمجھے جارہی ہے، اس کے علاوہ گجرات کو سب سے زیادہ فائدہ آر سی بی کے تباہ کن اوپنر کی غیرحاضری سے ہوگا۔ گیل اپنی پارٹنر نتاشاہ بیریج اور اپنے نومولود لڑکے کو دیکھنے ویسٹ انڈیز گئے ہوئے ہیں۔ گجرات لائینس کی بیٹنگ فی الحال اس کے اوپنر آرون فنچ اور برنڈن مک کلم کے محور پر گھوم رہی ہے۔ علاوہ ازیں رائنا، ڈیوائن براوو اور انیس کارتک بھی اچھے بیٹسمین ہیں۔ مک کلم اگرچہ تاحال اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ نہیں کرسکے ہلیں لیکن فنچ پہلے تین میچوں میں لگاتار تین نصف سنچریاں بناچکے ہیں۔ وہ صرف سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ہی ناکام رہے اور اس میچ میں ان کا کھاتہ ہی کھول نہیں سکے تھے۔ لائینس کے اوپنرس کی جوڑی چار میچوں کے منجملہ صرف ایک میچ میں ہی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرسکی اور رائزنگ پونے سوپر جینٹس کے خلاف 9 سے بھی کم اوورس میں 85 رنز بنا پائی تھی۔ گجرات لائینس چاہتے ہیں کہ آر سی کی مضبوط بیٹنگ کے خلاف فنچ اور مک کلم ایک طاقتور بنیاد فراہم کریں۔ رائنا نے گزشتہ میچ میں 51 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اگرچہ 75 رنز بنایا تھا لیکن اس میچ میں ان کی ٹیم کو شکست ہوگئی تھی۔ دوسری طرف ویراٹ کوہلی کے زیرقیادت آر سی بی کا مظاہرہ تاحال ملاجلا رہا ہے جس کو دو مقابلوں میں فتح اور دیگر دو میں شکست ہوئی ہے، لیکن گزشتہ رات رائزنگ پونے سوپر جینٹس کے خلاف شاندار فتح کے بعد ان کے حوصلے بلند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT