Monday , July 16 2018
Home / سیاسیات / گجرات :مودی ووٹ دیں گے

گجرات :مودی ووٹ دیں گے

نئی دہلی،احمدآباد۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔وزیراعظم اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 14دسمبر کو رینپ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ دیں گے ۔ مودی نے اس سے پہلے2012ء کے گجرات اسمبلی انتخابات میں احمدآباد کے رینپ پولنگ اسٹیشن سے ہی ووٹ دیا تھا۔ مودی نے ہمیشہ اپنے حق رائے دہی کو استعمال کرکے میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کی ہے۔ 6 دسمبر 2012 ء کووزیراعظم نے پولنگ اسٹیشن سے باہر آتے وقت پارٹی کے انتخابی نشان کا کٹ آؤٹ ہاتھ میں لئے ہوئے سیلفی لی تھی جسے بعد میں ٹویٹر پر پوسٹ کیا تھا۔

کشمیر میں مقامی جنگجو کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال
سری نگر۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں منگل کے روز مقامی جنگجو عادل رشید چوپان کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ 16 سالہ عادل کو گذشتہ شام ترال کے سیر جاگیر نامی گاؤں میں ہلاک کیا گیا۔ وہ حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔ عادل کو آج صبح اپنے آبائی گاؤں لرو جاگیر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔ عادل کے جلوس جنازہ میں چار مسلح جنگجوؤں نے نمودار ہوکر مہلوک جنگجو کو گن سلوٹ پیش کیا جبکہ شرکائے جنازہ نے کشمیر کی آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

TOPPOPULARRECENT