Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / گجرات ’میری روح‘ ، ہندوستان ’پرماتما‘:مودی

گجرات ’میری روح‘ ، ہندوستان ’پرماتما‘:مودی

احمد آباد۔ 7نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کو اپنی روح اور ہندوستان کو اپنے لئے پرماتما کی مانند قرار دیا۔ مودی نے آج سے گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شروع ہوئے بی جے پی کے گجرات گورو مھاسمپرک ابھیان کے موقع پر لوگوں کوبھیجے گئے اپنے پیغام میں یہ بات کہی ہے ۔ ان کا ایک صفحے کا یہ پیغام بی جے پی کے لیڈران اور کارکنان گھرگھرجاکر لوگوں کے درمیان تقسیم کر رہے ہیں۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے بھی آج لوگوں تک وزیر اعظم کایہ پیغام پہنچایا۔ مودی نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ 22 سال قبل ( بی جے پی کے اقتدار سے پہلے ) گجرات کیساتھا اور آج یہاں کیسی تبدیلی آئی ہے ۔بی جے پی کی حکومتوں کی اچھی حکمرانی نے نہ صرف گجرات کی شناخت کو ملک میں بلکہ دنیا بھر میں روشن کیا ہے ۔ گجرات اور ترقی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم بن گئے ہیں۔حالانکہ یہ ترقی آسان نہیں تھی اس کے لئے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ مرکز میں کانگریس کی غیر منصفانہ حکومت نے نرمدا پلان (پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبہ) جسے گجرات کی زندگی کہا جاتا تھا کو بھی روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپ تمام لوگ یہ جانتے ہیں کہ گجرات میری روح ہے تو ہندوستان میرے لئے پرماتما کی طرح ہے ۔ انہوں نے اس پیغام میں اپنے مرکزی حکومت کے تین سال کے دوران کئے گئے کاموں کی تفصیلات بھی پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT