Friday , May 25 2018
Home / سیاسیات / گجرات میونسپل انتخابات: بی جے پی کو جھٹکا ، کانگریس مضبوط

گجرات میونسپل انتخابات: بی جے پی کو جھٹکا ، کانگریس مضبوط

گاندھی نگر، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں 74 نگر پالیکاؤں کے لئے ہوئے انتخابات کی ووٹ کی گنتی دوران آج ریاست میں حکمراں بی جے پی کو بیشتر مقامات پر جیت حاصل کرنے کے باوجود بھی گذشتہ اسمبلی انتخابات کی طرز پر ہی جھٹکا لگتا نظر آرہا ہے ۔گذشتہ 17 فروری کو ہوئے انتخابات میں 64 فیصد سے زیادہ پولنگ ہوئی تھی۔ ان میں سے 59 پر پچھلی بار بی جے پی کا قبضہ تھا لیکن اس بار اب تک کے نتائج اور رجحان کے مطابق بی جے پی کو تقریبا 44 میں ہی کامیابی ملتی دکھائی دے رہی ہے ۔ گزشتہ بار تقریبا ایک درجن نگر پالیکاؤں پر قبضہ جمانے والی کانگریس کو اس بار تقریبا دوگنی نگر پالیکاؤں یعنی 23 سے 25 میں فتح حاصل ہوتی نظر آرہی ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کے آبائی شہر مھسانا ضلع کے وڈنگر کی میونسپلٹی میں بی جے پی نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس نے کل 28 میں سے 27 سیٹیں جیتی ہیں۔ کانگریس کو صرف ایک نشست ملی ہے ۔ ادھر چھوٹااودے پور میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے امیدوار ور سابق وزیر مملکت برائے ریلوے نار راٹھوا کے بیٹے سنگرام سنگھ راٹھوا اور بیوی منجولابین راٹھوا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT