Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں اسمبلی انتخابات پر سیاسی جماعتوں کی نظر

گجرات میں اسمبلی انتخابات پر سیاسی جماعتوں کی نظر

پٹیل برادری کو رجھانے کیلئے کانگریس، عاپ اور این سی پی کی کوشش
احمدآباد۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر شہری ہوابازی اور سینئر این سی پی لیڈر پروفل پاٹل نے آج ہردیک پٹیل کے بااعتماد افق سے ملاقات کرکے جیل میں مقید تحریک تحفظات کے لیڈر کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا اور پٹیل برادری کے جائز اور منصفانہ مطالبہ ریزروریشن کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ آئندہ سال گجرات میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حال ہی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے بھی ہردیک پٹیل کی تحریک تحفظات کی حمایت کی ہے۔ جبکہ او بی سی (دیگر پسماندہ طبقات) کوٹہ میں پٹیل برادری کی شمولیت کے مطالبہ پر یہ تحریک چلائی جارہی ہے۔ پروفل پاٹل نے گجرات این سی پی صدر اور پارٹی کے رکن اسمبلی (اومریت ضلع آنند) جینت پٹیل کے ساتھ دنیش بمبھانیہ سے خیرسگالی ملاقات کی جو کہ ہرردیک پٹیل کے قریبی ساتھی اور بغاوت کیس کے ایک ملزم ہیں اور انہیں حال ہی میں ضمانت پر جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پروفل پاٹل نے کہا کہ این سی پی ایک سیاسی جماعت ہے اور کسی ایک مخصو برادری کے بجائے تمام طبقات اور فرقوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ جہاں تک پٹیل برادری کا تعلق ہے یہ تو وقت ہی فیصلہ کریگا کہ ان کے جذبات اور احساسات کا کس طرح احترام کیا جاسکتا ہے۔ یہ دریافت کئے جانے پر انتخابات 2017 میں پٹیلوں کی حمایت حاصل کرنے کے لئے این سی پی منصوبہ کیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر نے یہ جواب دیا کہ پٹیلوں کی جاریہ تحریک تحقیقات پر تبصرہ کرتے ہوئے این سی پی لیڈر نے بی جے پی کی زیر قیادت گجرات حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حس ہوگئی ہے چونکہ ایک برادری کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے ان کے جذبات کو مجروح کئے گئے ہیں لہٰذا وہ سیاسی جماعت کہے جانے کے قابل نہیں ہے۔ ایک سیاسی جماعت کا یہ فریضہ ہے کہ تمام طبقات کا اعتماد حاصل کرے اور این سی پی پٹیل برادری کے منصفانہ مطالبہ کی تائید کے لئے آمادہ ہے۔ قبل ازیں سینئر کانگریس لیڈر شنکر سنہا واگھلے نے ہردیک پٹیل کو پارٹی کی تائید کا اعلان کیا جو کہ بغاوت کے الزام میں سورت کے لجپورے جیل میں محروس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے لئے 20 فیصد تحفظات فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔ بشرطیکہ ریاست میں کانگریس کو برسر اقتدار لایا جائے علاوہ ازیں عام آدمی پارٹی نے جو 2017 ء کے انتخابات میں تمام 182 نشستوں پر مقابلہ کا اعلان کیا ہے اور ہردی پٹیل کی تحریک سے یگانگت کا اظہار چیف منسٹر دہلی ارویندر کیجروال نے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ کیا ہے۔ جس میں کیجروال نے ہردیک سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں معصوم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہردیک پٹیل کو حکومت گجرات نے ناکردہ گناہوں کی سزاء دی ہے جبکہ وہ اپنی برادری کے لئے آواز بلند کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT