Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں آمد پر اب شراب کا پرمٹ

گجرات میں آمد پر اب شراب کا پرمٹ

ودودرہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت گجرات نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکیوں اور ملکی سیاحوں کو ودودرہ اور بھج ایرپورٹس پر آمد کے ساتھ ہی انھیں شراب کا پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ انھیں صرف محکمہ سیاحت کے کاؤنٹرس سے ربط پیدا کرکے پرمٹ طلب کرنا ہوگا۔ اس طریقۂ کار کا آغاز آئندہ ہفتہ سے ہوجائے گا، کیونکہ اس سلسلہ میں احکام پہلے ہی جاری ک

ودودرہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ حکومت گجرات نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکیوں اور ملکی سیاحوں کو ودودرہ اور بھج ایرپورٹس پر آمد کے ساتھ ہی انھیں شراب کا پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ انھیں صرف محکمہ سیاحت کے کاؤنٹرس سے ربط پیدا کرکے پرمٹ طلب کرنا ہوگا۔ اس طریقۂ کار کا آغاز آئندہ ہفتہ سے ہوجائے گا، کیونکہ اس سلسلہ میں احکام پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔ کمشنر گجرات محکمہ سیاحت سنجے کول نے کہا کہ ان کے محکمہ نے اسی طرح کا ایک اقدام چند سال قبل سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایرپورٹ احمدآباد پر کیا تھا۔ اب احمدآباد کے علاوہ ودودرہ اور اس کے ایرپورٹس کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT