Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں ایک اور مہاراشٹرا میں تین آتشزدگی واقعات

گجرات میں ایک اور مہاراشٹرا میں تین آتشزدگی واقعات

وڈودرا ؍ ممبئی ۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مجوسار صنعتی علاقہ کے قریب وڈودرا کے مضافات میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ چیف فائر بریگیڈ آفیسر دیپا گجرال نے کہا کہ ساڑھے تین گھنٹوں کی جدوجہد کے آگ بجھا دی گئی۔ نقصان کا ہنوز تخمینہ نہیں کیا گیا۔ کسی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پیر کی آدھی رات کو ممبئی میں آتشزدگی کے تین واقعات ہوئے۔ ڈاک یارڈ روڈ مائیکلا ایک دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔ 6 فائر انجن اور آبی ٹینکر مقام واردات پر روانہ کئے گئے۔ کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ دوسرا واقعہ ایک تین منزلہ رہائشی عمارت واقع جوہوتارا روڈ پر بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ تیسرا واقعہ مغربی انگریزی میں امبولی ناکہ کے قریب کل شام پیش آیا۔ ایک بانس کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی ۔

TOPPOPULARRECENT