Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / گجرات میں بی جے پی اقتدار سے محروم ہوگی: ہاردک پٹیل

گجرات میں بی جے پی اقتدار سے محروم ہوگی: ہاردک پٹیل

احمد آباد 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شعلہ بیان پاٹے دار لیڈر ہاردک پٹیل کا دعوی ہے کہ وہ گجرات میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے لیے کام کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز یہاں انڈیا ٹی وی کے ایک ایونٹ میں کہا : ’’میں اپوزیشن کانگریس کی فتح کے لیے کام نہیں کررہا بلکہ میں میری کمیونٹی کے واجبی حقوق کے تئیں پابند عہد ہوں۔ اگر کانگریس پارٹی جیت جائے تو یہ ڈکٹیٹرشپ کے خلاف ووٹ ہوگا۔‘ ‘ یہ پوچھنے پر کہ وہ کیوں اس اعتراف سے پس و پیش کررہے ہیں کہ ان کی پاٹے دار تحریک کانگریس کے حق میں ہے، ہاردک نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میری لڑائی کسی سیاسی پارٹی کے حق میں یا خلاف میں نہیں ہے بلکہ وہ سسٹم کے خلاف لڑ رہے ہیں اور ان عناصر کے خلاف لڑرہے ہیں جو میرے جمہوری حق کو کچل دینا چاہتے ہیں کہ میں، میرے حقوق کے حق میں آواز نہ اٹھاسکوں۔ اگر بی جے پی اتفاق کرلے جو کچھ ہمارا مطالبہ ہے تو میں اس ایجی ٹیشن کو ختم کردوں ورنہ نہیں۔ اور مزید کہا کہ ان کا ایجی ٹیشن کانگریس برسر اقتدار آنے پر بھی جاری رہے گا۔ اس سوال پر کہ اگر بی جے پی دوبارہ برسر اقتدار آتی ہے تب کیا ہوگا، ہاردک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ڈسمبر تک انتظار کیجئے (جب گجرات انتخابات ہوں گے) ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT