Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گجرات میں بی جے پی کی گھر گھر مہم شروع

گجرات میں بی جے پی کی گھر گھر مہم شروع

امیت شاہ نے آغاز کیا ، چیف منسٹر وجئے روپانی و مرکزی قائدین بھی حصہ لیں گے
احمدآباد۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج پارٹی کے 6 روزہ ’گجرات گورو مہا سمپرک ابھیان‘ کا آئندہ ماہ کے اسمبلی چناؤ سے قبل افتتاح کیا جس کے تحت ترقی کا پیام ووٹروں تک پہنچ کر دیا جائے گا۔ گھر گھر جاکر مہم چلاتے ہوئے برسراقتدار پارٹی جس میں آنے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کا ابھی اعلان نہیں کیا ہے، ریاست کے تقریباً 50,000 بوتھس کے تحت ووٹروں تک رسائی حاصل کرنا کا منصوبہ رکھتی ہے۔ امیت شاہ نے حلقہ نارنگ پورہ سے مہم شروع کی جہاں سے وہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 16 روڈ علاقہ میں واقع امباجی مندر میں پوجا کے بعد مہم شروع کی۔ وہ اس مہم کے تحت 10 رہائشی سوسائٹیوں بشمول پارس نگر گئے۔ باجوں کی گونج کے دوران رکن راجیہ سبھا نے بڑی تعداد میں بی جے پی ورکرس کے ساتھ مقامی لوگوں سے ملاقات کی، بعض گھروں کے اندر گئے اور مکینوں کی خیر خیریت دریافت کی اور ان سے آنے والے انتخابات میں بی جے پی کے حق میں ووٹ دینے کی درخواست کی۔ عوام کو بی جے پی سربراہ کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا جو 1998ء سے ان کے ایم ایل اے تھے لیکن چند ماہ قبل راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوجانے کے بعد اس عہدہ سے مستعفی ہوگئے۔ امیت شاہ نے دیگر پارٹی ورکرس کے ساتھ مل کر اس مکتوب کی نقول تقسیم کی ہے جو وزیراعظم نریندر مودی نے تحریر کئے ہیں۔ یہ مکتوب مہم کے تحت آنے والے گھر کے ووٹروں کو دیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر وجئے روپانی، سابق چیف منسٹر آنندی بین پٹیل اور دیگر بی جے پی قائدین نے بھی ریاست کے مختلف حصوں سے گھر گھر مہم کی شروعات کی ہے۔ وجئے روپانی نے اپنے حلقہ راجکوٹ۔2 کے علاقہ گاندھی گرام میں مہم چلائی جبکہ آنندی پین نے احمدآباد سٹی کے اپنے حلقہ گتھلوڈیا میں پارٹی کی مہم شروع کی۔ پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ ساتھ بوتھ سطح کے ورکرس بھی ساری ریاست کے مختلف بوتھس کے تحت آنے والے رائے دہندوں سے ربط قائم کررہے ہیں۔ اس ساری مساعی کا مقصد عوام کو واقف کرانا ہے کہ بی جے پی نے ریاست کی ترقی کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔ ریاست میں ںدو مرحلے والے انتخابات کیلئے پولنگ 9 اور 14 ڈسمبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 18 ڈسمبر کو کی جائے گی۔ گجرات بی جے پی ترجمان آئی کے جڈیجہ نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ پارٹی کی گھر گھر مہم میں کئی مرکزی وزراء بشمول سمرتی ایرانی بھی حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT