Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں بی جے پی کے ترقی کے نعرے کے مقابلہ میں کانگریس کی ’’خوشی کی فہرست‘‘

گجرات میں بی جے پی کے ترقی کے نعرے کے مقابلہ میں کانگریس کی ’’خوشی کی فہرست‘‘

نئی دہلی ۔ 27اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے اپنا انتخابی نعرہ بی جے پی کے ترقیاتی منصوبوں کے نعرے کے مقابلہ میں تیار کیا ہے ۔ کانگریس ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حالیہ کامیابی کے بعد جو راجیہ سبھا انتخابات میں احمد پٹیل کی جیت سے اس کو حاصل ہوئی ہے ۔ تقریباً ایک ہزار مراکز رائے دہی میں سے 25پر فی کس 100ووٹ حاصل کرنے کا اندازہ رکھتی ہے ‘ اس لئے اُس نے بوتھ کی سطح کے کارکنوں کی حوصلہ افزائی شروع کردی ہے ۔ کانگریس کے ترجمان برائے گجرات بھرت سنگھ سولنکی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس کی خوشی کی فہرست بی جے پی کے ترقیاتی منصوبوں کے مقابلہ میں جاری کی جائے گی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT