Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ’’گجرات میں جملوں کی بارش کا امکان ‘‘

’’گجرات میں جملوں کی بارش کا امکان ‘‘

مودی کے دورہ سے قبل راہول کی طنزیہ پیش قیاسی
نئی دہلی ۔16 اکٹوبر۔( سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے دورۂ گجرات سے قبل کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج وزیراعظم کی آبائی ریاست میں ’’جملوں کی بارش کی موسمی پیش قیاسی ‘‘ کی ہے۔ راہول گاندھی نے ان قیاس آرائیوں کے درمیان یہ طنز کیا کہ ’’وزیراعظم مودی عنقریب اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی اس ریاست کے لئے متعدد وعدے کریں گے ‘‘ ۔ راہول نے ہندی میں اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’انتخابات سے قبل موسمی رپورٹ : گجرات میں آج جملوں کی بارش ہوگی ‘‘ ۔ کانگریس کے نائب صدر نے اپنے طنزیہ پیغام کے ساتھ ایک اخباری خبر کی سرخی بھی منسلک کیاجس میں کہا گیا تھا کہ ’’چونکہ گجرات انتخابات کی تاریخ کا انتظار کررہا ہے ۔ اس ریاست کو تقریباً 12,500کروڑ روپئے کے پراجکٹس ملیں گے ‘‘ ۔ کانگریس نے بی جے پی اور مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے گجرات اور ہماچل پردیش میں بہ یک وقت انتخابات کااعلان نہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا ہے ۔ کانگریس نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ الیکشن کمیشن اگر ہماچل پردیش کے ساتھ گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے اعلان کرتا تو وہاں بھی فوری اثر کے ساتھ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوجاتا چنانچہ بی جے پی کو گجرات کے عوام کو پُرکشش اعلانات کے ذریعہ لبھانے کا کوئی موقع نہ رہتا تھا۔ ہماچل پردیش میں 9 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے اور 18 ڈسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی نے کہا کہ وہاں بھی 18 ڈسمبر سے قبل انتخابات منعقد ہوں گے ۔

 

TOPPOPULARRECENT