Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں خاتون جرنلسٹ پر حملہ پیرول پر رہا ایک فسادی کا جارحانہ تیور

گجرات میں خاتون جرنلسٹ پر حملہ پیرول پر رہا ایک فسادی کا جارحانہ تیور

احمدآباد۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سابق ٹیلی ویژن جرنلسٹ پر آج نروڈ پاٹیہ فسادات کیس کے سزا یافتہ ایک مجرم نے حملہ کردیا جوکہ ان دنوں پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ یہ خاتون جرنلسٹ اپنی ایک تصنیف کیلئے ملاقات کرنے گئی تھی۔ سٹی کرائم برانچ نے حملہ آور سریش چھارہ کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف عدالت نے گجرات فسادات پر دو دن علاقہ نروڈ پاٹیہ میں 28 فروری 2002ء کو اقلیتی فرقہ پر حملہ کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزائے سنائی ہے جبکہ ان فسادات میں 96 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ کا یہ واقعہ کل شام پیش آیا۔ خاتون جرنلسٹ ریوتی لول نے پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ہے۔ کرائم برانچ اے سی پی مسٹر راہول پٹیل نے بتایا کہ سابق جرنلسٹ پر حملہ اور دیگر کیسوں کے سلسلے میں سریش چھارہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ریوتی الول نے بتایا کہ وہ حملہ آور چھارہ کے خاندان سے بخوبی واقف ہیں اور گزشتہ ایک سال سے ایک تصنیف قلمبند کرنے میں مصروف ہیں۔ حملہ آور اور اس کی بیوی بعض تنازعات کی بناء علیحدہ ہوگئے ہیں، جس کے خلاف اس کی بیوی نے عصمت ریزی کا کیس درج کروایا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ پیرول پر رہائی کے دوران پیش آیا تھا، جبکہ انہوں (ریوتی) نے اس کی بیوی کو وکیل کی  خدمات حاصل کرنے میں اعانت کی تھی، لیکن وہ کل دوبارہ پیرول پر رہا ہوکر اپنی گمشدہ دُختر کی تلاش میں تھا کہ میں نے اس سے ملاقات کی اور بعض سوالات کرنے پر اچانک برہم ہوکر حملہ کردیا، تاہم اس حملے میں وہ شدید زخمی نہیں ہوئیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT