گجرات میں خوف کے بغیر انتخابات پر زور : غلام نبی آزاد

جموں 13 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ کسی خوف کے بغیر گجرات اسمبلی انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن سے درخواست کرینگے کہ انتخابات کے آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے اور کسی خوف کے بغیر کام کیا جائے ۔ یہ ہمارے اندیشے ہیں۔ گجرات میں 9 اور 14 ڈسمبر کو دو مراحل میں رائے دہی ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کشمیر میں دہشت گردوں کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنائے جانے پر کہا کہ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ سیاسی ورکرس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کشمیر میں ہو رہا ہے ۔ ایسا کیرالا میں ہو رہا ہے ۔ ایسا راجستھان میں ہو رہا ہے اور سارے ملک کا ماحول بڑا خراب ہے ۔ یہ افسوس کی بات ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جانا چاہئے ۔ پنڈت روی شنکر کی جانب سے بابری مسجد مسئلہ کو حل کرنے کی کوششوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ مسئلہ سپریم کورٹ میں زیر دوران ہے اس لئے عدالت ہی کو اس کا فیصلہ کرنے دیا جانا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT