Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں دلتوں کا پرتشدداحتجاج ہیڈکانسٹبل ہلاک ، بس نذرآتش

گجرات میں دلتوں کا پرتشدداحتجاج ہیڈکانسٹبل ہلاک ، بس نذرآتش

راجکوٹ ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اونا میں دلت عوام پر مظالم کے خلاف احتجاج آج گجرات کے کئی حصوں بشمول احمد آباد میں پھیل گیا اور سرکاری بسوں پر سنگباری میں ایک ہیڈکانسٹبل ہلاک ہوگیا جبکہ دلت طبقہ کے مزید تین ارکان نے اقدام خودکشی کی ۔ اونا میں /11 جولائی کو مبینہ طور پرگائے کی کھال نکالنے پردلت عوام کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ اس واقعہ کے خلاف کل 7 دلت نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ دلتوں کا احتجاج آج ریاست کے کئی حصوں جونا گڑھ ، جام نگر ، راجکوٹ ، امریلی میں پھیل گیا ۔بس نذر کی گئی اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہونچایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT