Saturday , December 15 2018

گجرات میں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے 33% تحفظات

گاندھی نگر ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست گجرات کی تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو موجودہ 30 فیصد تحفظات کے علاوہ وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل نے مزید 3 فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا اور اس طرح اب تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء گجرات کے ایک وزیر اور ریاستی حکومت کے ترجمان نتن پٹیل نے

گاندھی نگر ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ریاست گجرات کی تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو موجودہ 30 فیصد تحفظات کے علاوہ وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل نے مزید 3 فیصد کے اضافہ کا اعلان کیا اور اس طرح اب تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 33 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء گجرات کے ایک وزیر اور ریاستی حکومت کے ترجمان نتن پٹیل نے بتایا کہ موجودہ طور پر تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 30 فیصد تحفظات دئیے جارہے تھے لیکن چونکہ ہم نے خواتین کو مزید با اختیار بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے لہذا تحفظات کے کوٹہ میں مزید 3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس طرح اب ریاست گجرات میں تمام سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا 33 فیصد حصہ مختص ہوگا ۔ جب کہ سرکاری پریس ریلیز نے بھی اس کی توثیق کی ہے کہ وزیر اعلی آنندی پٹیل نے موجودہ گجرات سیول سروسیس کے ضوابط 1997 میں معمولی ترمیم کرتے ہوئے خواتین کے لیے سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد تحفظات منظور کئے ہیں اور اس طرح ہر تین سرکاری جائیدادوں میں سے ایک جائیداد کسی بھی خاتون کے لیے مختص رہے گی ۔ جس کا اطلاق ریاست کے تمام محکمہ جات بشمول پولیس ، صحت ، تعلیم اور جنرل ایڈمنسٹریشن پر ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT