Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں شادی کے استقبالیہ میں فائرنگ

گجرات میں شادی کے استقبالیہ میں فائرنگ

احمد آباد ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جوناگڑھ پولیس نے آج نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا جنہوں نے مبینہ طور پر کئی گولیاں ایک شادی کے استقبال کے دوران ہوا میں چلائی تھیں ۔ یہ استقبالیہ /7 مارچ کو قصبہ کے مضافات میں ہوا تھا ۔ ایف آئی آر تقریب کے دوران فائرنگ کے ویڈیو کی بنیاد پر درج کروائی گئی ہے ۔ سماجی ذرائع ابلاغ نے آج فائرنگ کے واقعہ کی جھلکیاں دکھائیں تھیں ۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ واقعہ ایک موسیقی کی تقریب کے دوران ہوا جو شادی کے استقبالیہ کے موقع پر ترتیب دیا گیا تھا ۔ خلیل پور روڈ نزد جوناگڑھ کے قریب /7 مارچ کو یہ واقعہ پیش آیا ۔ جونا گڑھ کے سپرنٹنڈٔٹ پولیس نیلیش ججاڈیا نے کہا کہ نامعلوم افراد کے خلاف ویڈیو دیکھ کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اور ان پر آتشی اسلحہ کی نمائش کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈآلنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ۔ ویڈیو میں نامور گجراتی لوک فنکار کیرتی دان گروی کو اسٹیج پر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT