Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں طالبات کو زعفرانی رنگ کے سیکلوں کی تقسیم

گجرات میں طالبات کو زعفرانی رنگ کے سیکلوں کی تقسیم

گاندھی نگر ۔ 8 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پسماندہ طبقات کی طالبات کو زعفرانی رنگ کی سیکلیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کانگریس نے اس پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص رنگ کی سیکل فراہم کرنے سے پسماندہ ذات اور ان کے مالی موقف کی توہین ہوگی لیکن حکومت نے اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ زعفرانی رنگ رات کے وقت سڑکوں پر ان کی حفاظت کو یقینی بنائے گا کیونکہ زعفرانی رنگ دیگر گاڑیوں کی روشنی سے چمک اٹھتا ہے۔ بی جے پی حکومت نے سیاہ رنگ کی سیکل کی بجائے زعفرانی رنگ کو ترجیح دی ہے۔ سرسوتی سادھنا اسکیم کے تحت پسماندہ طبقات کے زمرہ میں آنے والی اسکولی طالبات کو یہ سیکلیں فراہم کی جارہی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران کانگریس رکن اسمبلی اشونت کوتوال نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیاں یہ سیکل چلانے میں شرم محسوس کریں گی کیونکہ مخصوص رنگ امتیازی سلوک کی علامت ہے۔ جب وہ زعفرانی سیکل چلائیں گی تو انہیں یہ احساس ہوگا کہ ہر شخص ان کے بارے میں سوچ رہا ہوگا کہ غریب اور پسماندہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے یہ سیکل فراہم کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT