Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں فرقہ پرستی والے ویڈیو کی تحقیقات کا حکم

گجرات میں فرقہ پرستی والے ویڈیو کی تحقیقات کا حکم

احمدآباد 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات چیف الیکٹورل آفیسر نے ایک ویڈیو کلپ کی پولیس انکوائری کا حکم دیا ہے جس کے مواد کا مبینہ مقصد اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا ہے۔ چیف الیکٹورل آفیسر بی بی سوین نے گزشتہ روز کہاکہ ہم نے میڈیا سے اِس بارے میں جانکاری کے بعد اس معاملہ کا نوٹ لیا۔ یہ معاملہ تمام سطحوںپر سنجیدہ پہلو کا حامل ہے۔ پولیس سے تحقیقات کے لئے کہا گیا ہے۔ سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ اس معاملہ کی جانچ کرے گا۔ 1.15 منٹ کا کلپ جو گجراتی میں شروع ہوتا ہے، ایک لڑکی کو دکھاتا ہے جو تیزی سے اپنے گھر واپس ہورہی ہے اور ایک ویران میں محلہ سے گزرتی ہے جہاں پس منظر میں اذان کی آواز گونج رہی ہے۔ اِس کلپ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ ہوتا ہے : ’’ہمارا ووٹ، ہماری سلامتی‘‘۔ کسی نے بھی اِس ویڈیو کلپ کو گشت کرانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جو سوشیل میڈیا پر عام ہوچکا ہے۔ ایک ایڈوکیٹ نے سی ای او کو مکتوب کے ذریعہ متوجہ کیا تھا کہ احمدآباد پولیس کا سائبر کرائم سیل اور الیکشن کمیشن اِس ویڈیو کلپ پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات کرے۔

TOPPOPULARRECENT