Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں مزید ایک کروڑ روپئے کے پرانے نوٹ برآمد

گجرات میں مزید ایک کروڑ روپئے کے پرانے نوٹ برآمد

راجکوٹ27مئی (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں تقریباً ایک ہفتے قبل ہی تقریباً چھ کروڑ کی قیمت کے 500 اور 1000 روپے کے منسوخ شدہ پرانے نوٹ برآمد کئے جانے کے بعد آج راجکوٹ شہر میں پولیس نے ایک کروڑ روپئے کے ایسے نوٹ برآمد کر تے ہوئے اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔عجیب بات یہ ہے کہ یہ نوٹ بھی سورت سے ہی لائے گئے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر یہ نوٹ لانے والے سورت کے باشندہ دیپک سونی اور جام نگر کے رہنے والے دو افراد سلیمان بھٹی اور ترلوک بال کرشنا کوجو یہ پیسہ کمیشن پر لینے والے تھے ، اُن کو مووڑی چوک کے قریب سے رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔
برآمد کئے گئے نوٹوں میں 500 کے 47 لاکھ یعنی 9400  اور ایک ہزار کے 54 لاکھ یعنی 5400 نوٹ ہیں ۔ انہیں ایک بیاگ میں ٹو وہیلر کے ذریعہ کہیں لے جایا جا رہا تھا۔ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ 21 مئی کو سورت میں پانچ افراد کو اسی سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ان کے پاس سے تقریباً چھ کروڑ کے ایسے نوٹ برآمد کئے گئے تھے ۔ گذشتہ 25 مئی کو امریلی میں پولیس نے حالیہ پانچ سو اور دو ہزار روپے کے تقریباً ایک کروڑ 11 لاکھ کے اور بھاؤنگر سے چھ لاکھ کے ایسے نقلی نوٹ بھی برآمد کئے تھے ۔
شمالی کشمیر میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، 6 جنگجو ہلاک
سری نگر 27مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فوج نے ہفتہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اُری میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 6 بھاری مسلح جنگجوؤں کو ہلاک کیا۔ فوج نے یہ کامیابی پا کستانی باڈر ایکشن ٹیم (باٹ) سے وابستہ دو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے ایک روزبعد حاصل کی۔وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے یو این آئی کو بتایا کہ اُری کے رام پور سیکٹر میں ایل او سی کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے جنگجوؤں کے ایک گروپ کو آج علی الصبح اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے سرحد کے اس پار داخل ہوتے ہوئے دیکھا۔ جنگجوؤں نے روکنے پر جارحانہ روش اختیار کی اور جوابی کارروائی وہ ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT