Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں مزید 3 دلت نوجوانوںکا اقدام خودکشی

گجرات میں مزید 3 دلت نوجوانوںکا اقدام خودکشی

احمدآباد۔/22جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے ضلع بوٹاڈ میں آج مزید 3دلت نوجوانوں نے خودکشی کی کوشش کی جبکہ گذشتہ 3روز سے جاری پُرتشدد احتجاج کے بعد آج صورتحال معمول پر آگئی۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع بوٹاڈ کے موضع انپور میں 3نوجوانوں نے زہریلی شئے استعمال کرکے اقدام خودکشی کی تاکہ مردہ گائے کی کھال اتارنے کے الزام میں دلتوں کی بہیمانہ پٹائی کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ ان نوجوانوں کو فی الفور ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں دلت ہاسپٹل کے روبرو اکٹھا ہوگئے اور نوجوانوں سے اظہار یگانگت کیا۔ دریں اثناء کانگریس پارٹی کارکنوں نے آج وڈودرا کی قومی شاہراہ پر ٹائیر جلاکر ٹریفک روک دی۔

TOPPOPULARRECENT