Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ویڈیو الیکشن کمیشن سے شکایت

گجرات میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز ویڈیو الیکشن کمیشن سے شکایت

احمد آباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات میں ووٹ کی تقسیم اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لیے سوشیل میڈیا پر گشت کررہی ویڈیو کلپ کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی گئی ہے ۔ ہیومن رائٹس لا نیٹ ورک کے گووند پارمر ایڈوکیٹ نے چیف الکٹورل آفیسر گجرات اور دیگر کو تحریری شکایت میں ویڈیو کلپ کا حوالہ دیتے ہوئے امتناع عائد کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ 1.15 منٹ کی اس ویڈیو میں جو گجراتی زبان میں ہے ایک لڑکی سنسان علاقہ سے تیزی کے ساتھ اپنے گھر واپس ہوتی ہے اور پس منظر میں اذان سنائی دیتی ہے ۔ آخر میں یہ جملہ تحریر ہے ’ ہمارا ووٹ ہمارا تحفظ ‘ ابھی تک کسی نے بھی یہ ویڈیو بنانے اور اسے پھیلانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT