گجرات میں ٹکٹ نہیں تو ووٹ بھی نہیں

مسلمانوں کا کانگریس کو انتباہ، کئی مقامات پر بیانرس آویزاں
سورت ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں جہاں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، کئی مقامات پر بیانرس دیکھے جارہے ہیں جس میں مسلمانوں نے کانگریس کو خبردار کیا ہیکہ اگر ٹکٹس کے معاملہ میں انہیں نظرانداز کیا گیا تو ووٹ نہیں ملیں گے۔ مقامی کانگریس لیڈر نے بتایا کہ پارٹی کے یوتھ ورکرس نے میڈیا کی ان اطلاعات کے بعد یہ بیانرس لگائے جس میں کہا گیا ہیکہ گجرات کانگریس ٹکٹس کے معاملہ میں مسلمانوں کو نظرانداز کرسکتی ہے۔ پرانے شہر کے کئی مقامات پر جو سورت ایسٹ اسمبلی حلقہ میں آتے ہیں اور یہاں کی نمائندگی بی جے پی رکن اسمبلی کررہے ہیں، یہ بیانرس دیکھے گئے۔ گذشتہ انتخابات میں سینئر کانگریس لیڈر قادر پیرزادہ کو 15,700 ووٹس کے فرق سے شکست ہوئی تھی۔ ایک اور کانگریس لیڈر نے کہا کہ سورت ایسٹ سے مسلم ۔ ووہرا اور دلت ووٹ کے ساتھ بی جے پی کو شکست دینے کا کانگریس کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT