Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / گجرات میں کانگریس کے چار کارگذار صدور کا تقرر

گجرات میں کانگریس کے چار کارگذار صدور کا تقرر

احمدآباد ۔ 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے رواں سال اسمبلی انتخابات کا سامنا کرنے والی ریاست گجرات میں اپنے چار ریاستی کارگذار صدور کے تقرر کے اعلان کی ہے جبکہ بھرت سنہہ سولنکی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بدستور برقرار رہیں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جناردھن دیویدھی نے نئی دہلی میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے گجرات میں کانگریس کے چار کارگذار صدور کے تقررات کو فوری اثر کے ساتھ منطوری دی ہے۔ گجرات میں رواں سال کے اواخر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ ’’تشار چودھری، پریش دھنانی، کنورجی بوالیہ اور کرسان داس سونیری کو کارگذار صدور مقرر کیا گیا ہے‘‘۔ ان میں ایک کا تعلق پٹیل برادری ہے۔ ایک دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، ایک دلت اور ایک قبائیلی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT