Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / گجرات میں کانگریس ۔این سی پی اتحاد :پوار

گجرات میں کانگریس ۔این سی پی اتحاد :پوار

ناگپور۔16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی گجرات میں اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ چہارشنبہ کو گڑھ چرولی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شرد پوار نے کہا کہ این سی پی گجرات اسمبلی الیکشن کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات میں انتخابی صورتحال کانگریس کے حق میں ہے ۔ مسٹر شرد پوار نے کہا کہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نے اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد بھی تیار کیا جاسکتا ہے ، کیونکہ موجودہ حکومت کے خلاف لوگوں میں کافی ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ مسٹر شرد پوار مہاراشٹر میں کل سے ودربھ کے چار روزہ علاقائی دورے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ جو پہلے مضبوطی سے بی جے پی کے ساتھ تھا، اب وہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے بھگوا پارٹی سے الگ ہوگیا ہے ۔ سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ٹیکس لگانا ضروری ہے ، لیکن ٹیکس کا ڈھانچہ اس طورپر تیار کیا جانا چاہئے کہ اس سے لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ بلٹ ٹرین کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلیٹ ٹرین کبھی حقیقت نہیں بن سکے گی۔

خواتین کیلئے نئی سیاسی پارٹی
نئی دہلی 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سیاست میں خواتین کی شرکت کو فروغ دینے کے مقصد سے چاہے اُن کا تعلق کوئی بھی ذات پات اور مذہب سے کیوں نہ ہو، ہم ایک نئی سیاسی پارٹی آج یہاں خاتون انٹرپرینر نے شروع کی ہے۔ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ڈاکٹر نوہیرہ شیخ کی ذہنی اختراع ہے، جو بڑی بزنس وومن اور انسانی حقوق کی جہدکار ہیں۔ ہیرا گروپ کی بانی و سی ای او ڈاکٹر نوہیرہ نے کہاکہ اُن کی پارٹی کرناٹک میں آنے والے انتخابات لڑے گی اور اُنھیں ریاست میں اگلی حکومت کی تشکیل میں بڑا رول ادا کرنے کی توقع ہے۔ اُنھوں نے خواتین کے خلاف جرائم بالخصوص ریپ کے تدارک کیلئے سخت قوانین کے نفاذ پر زور دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT