Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں 15جولائی سے آر ایس ایس کا سہ روزہ اجلاس

گجرات میں 15جولائی سے آر ایس ایس کا سہ روزہ اجلاس

ودودرا۔12 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے سومناتھ ٹاؤن میں 15جولائی سے منعقد ہونے والے آر ایس ایس کے عہدیداروں کے سہ روزہ اجلاس میں اس تنظیم کے استحکام اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ آر ایس ایس کے ایک ترجمان نے کہا کہ آر ایس ایس کے اکھیل بھارتیہ پرنت پرچارک کی سالانہ میٹنگ گیرسومناتھ ڈسٹرکٹ میں سومناتھ ٹاؤن میں اتوار اور منگل کے درمیان منعقد ہوگی ۔ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت جو اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ‘ اج سومناتھ ٹاؤن پہنچ گئے ہیں ۔ گجرات آر ایس ایس کے ترجمان وجئے ٹھاکر نے کہاکہ اس میٹنگ کے دوران تنظیم کو کس طرح مستحکم کیا جائے ملک کے مختلف مقامات پر آر ایس ایس کی جانب سے کئے گئے کام اور اس کے مستقبل کے لائحہ عمل جیسے اُمور پر تبادلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھاگوت جو آج سومناتھ ٹاؤن پہنچے ہیں اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی بھی جو توقع ہیکہ آج سومناتھ ٹاؤن پہنچیں گے اور اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT