Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / گجرات میں 26 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ

گجرات میں 26 آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ

احمدآباد۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بڑے پیمانے پر ردوبدل میں حکومت گجرات نے آج 26 سینئر آئی اے ایس افسروں کے تبادلے کردیئے جنھیں ریاست میں کلیدی ذمہ دارایاں سونپی گئی ہیں۔ محکمہ عمومی نظم و نسق کے آج جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ فینانس (مصارف) میں پرنسپل سکریٹری ایل چوانگو کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں ڈی جی پانڈین کی جگہ مقرر کیا گیا

احمدآباد۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )بڑے پیمانے پر ردوبدل میں حکومت گجرات نے آج 26 سینئر آئی اے ایس افسروں کے تبادلے کردیئے جنھیں ریاست میں کلیدی ذمہ دارایاں سونپی گئی ہیں۔ محکمہ عمومی نظم و نسق کے آج جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ فینانس (مصارف) میں پرنسپل سکریٹری ایل چوانگو کا تبادلہ کرتے ہوئے انھیں ڈی جی پانڈین کی جگہ مقرر کیا گیا ، جو ایڈیشنل چیف سکریٹری اینرجی اینڈ پٹروکیمیکلس ڈپارٹمنٹ کی حیثیت سے برسرکار تھے ۔ نئی چیف منسٹر آنندی بین کے دورِ وزارت اعلیٰ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی بڑی تبدیلی ہے ۔

چیف اکنامک ایڈوائزرابھی طئے نہیں
نئی دہلی ۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت فینانس نے نئے چیف اکنامک ایڈوائزر کے نام کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کئی اشخاص سے ملاقات کی لیکن ابھی یہ نام کو قطعیت نہیں دی گئی۔ سی ای اے کا یہ عہدہ تب سے مخلوعہ ہے جب رگھورام راجن گزشتہ سال سپٹمبر میں وزرات فینانس چھوڑ گئے تاکہ ریزرو بینک میں بحیثیت گورنر شامل ہوسکیں۔ امریکہ نشین ماہر ماشیات اروند سبرامنیم کے تقرر کی قیاس آرائی ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT