Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں 26 لاکھ روپئے مالیتی جعلی نوٹ ضبط

گجرات میں 26 لاکھ روپئے مالیتی جعلی نوٹ ضبط

نقلی کو اصلی ظاہر کرنے کیلئے سرکاری بینک کی مہر کا استعمال

راجکوٹ ۔ 26 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے آج 26,10,000 روپئے مالیتی 2000 اور 500 روپئے کے نئے جعلی کرنسی نوٹوں کے ساتھ 2 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ راجکوٹ پولیس کمشنر انوپم سنگھ گہلواٹ نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سیاطلاع ملنے پر کرائم برانچ پولیس نے علاقہ ہنومان مدھو میں ایک کار کو روک کر تلاشی لی جس میں سے جعلی کرنسی نوٹ 2 ہزار روپئے قدر کے 26 لاکھ روپئے اور 500 روپئے قدر کے 10 ہزار روپئے دستیاب ہوئے جبکہ شہر احمد آباد سے وابستہ 2 افراد ہردے جگونی اور لکشمن چوہان کو گرفتار کرلیا ۔ علاوہ ازیں ملزم کی تحویل سے ایک عصری کلر پرنٹنگ مشن بھی ضبط کرلیا گیا جو کہ کرنسی نوٹ کی طباعت کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ پولیس کمشنر نے بتایاکہ جعلی کو اصلی ظاہر کرنے کیلئے نوٹوں کے بنڈل پرعوامی شعبہ کے بینک کا سیل اور ٹیاگ (مہر) لگائی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاکٹ کا اصل سرغنہ جگنیش شاہ فرار ہے جو کہ احمد آباد میں لینڈ بروکر ہے اور پرانے نوٹوں کے عوض جعلی کرنسی کا تبادلہ کرتا تھا ۔ ممکن ہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے ملزم نے کئی لوگوں کو دھوکہ دیا ہوگا۔ انہوں نے شہر راجکوٹ میں نوٹ بندی کے نفاذ کے بعد سے دو کروڑ روپئے مالیتی پرانے نوٹ اور 70 لاکھ روپئے مالیتی نئے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT