Friday , July 20 2018
Home / سیاسیات / گجرات میں 27 نومبر سے نریندر مودی کی انتخابی مہم

گجرات میں 27 نومبر سے نریندر مودی کی انتخابی مہم

پہلے مرحلہ کی 9 ڈسمبر کو رائے دہی کے لیے 8 بڑے جلسہ عام سے خطاب
احمد آباد۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے طوفانی انتخابی مہم چلائیں گے۔ 27 نومبر تا 29 نومبر کو وہ گجرات کے جنوبی حصہ میں اور شوراشٹرا کے مختلف علاقوں میں 8 بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جہاں پہلے مرحلہ میں 9 ڈسمبر کو رائے دہی مقرر ہے۔ 27 نومبر کو صبح وزیراعظم مودی ضلع کچھ کے بھوج ٹائون میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بعدازاں اس دن وہ راجکوٹ کے جسدن ٹائون میں ریلی سے مخاطب ہوں گے۔ امرالی میں دھرری اور ضلع سوات میں کامراج میں بھی وہ انتخابی مہم چلائیں گے۔ گجرات بی جے پی انچارج بھوپیندر یادو نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کی کہ 29 نومبر کو مودی سومناتھ کے قریب دو مواضعات میں انتخابی ریالیوں سے خطاب کریں گے۔ ہر ایک جلسہ میں عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ایک ایسا پروگرام طے کیا گیا ہے کہ ہر جلسہ میں کم از کم اطراف و اکناف کے 5 تا 6 اسمبلی حلقوں کے لوگ جمع ہوجائیں۔ ریاست گجرات میں دو مرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ 182 اسمبلی نشستوں کے لیے 9 ڈسمبر اور 14 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 18 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT