Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں 3 بھائیوں کا قتل اور نذر آتش پرانی خصومت کی وجہ سے دلخراش واقعہ

گجرات میں 3 بھائیوں کا قتل اور نذر آتش پرانی خصومت کی وجہ سے دلخراش واقعہ

احمدآباد 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے ضلع کچھ میں پیش آئے دلخراش واقعہ میں تین بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور ثبوت مٹانے کے لئے انھیں نذر آتش کردیا گیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بہیمانہ قتل کی وجہ پرانی خصوصیت ہے۔ بارڈر رینج آئی جی مسٹر اے کے جڈیجہ نے بتایا کہ 30 تا 40 سال کی عمر کے 3 بھائیوں کی جھلسی ہوئی نعشیں ضلع کچھ میں ریور تعلقہ کے موضع کھیدو کواڑ میں پائی گئیں۔ انھوں نے بتایا کہ ملزمین نے پہلے تینوں بھائیوں سریش کولی، نریش کولی اور رمیش کولی کا پیپرا چیک پوسٹ سے اغواء کرلیا اور انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا اور اس کیس میں ثبوت مٹانے کے لئے کھیڈوکاوڈا گاؤں میں نعشوں کو جلادیا گیا۔ ملزمین اور مہلوکین کا تعلق اسی گاؤں سے ہے۔ مسٹر جڈیجہ نے شبہ ظاہر کیاکہ ملزمین نے اپنے ایک خاندان کے رکن کے قتل کا انتقام لینے کے لئے ان بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا جس کا کولی بھائیوں نے مبینہ طور پر قتل کردیا تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ پٹن ڈسٹرکٹ اشوین چوہان نے بتایا کہ مذکورہ تینوں بھائی کل پٹن اڈسیر پولیس اسٹیشن آئے تھے جہاں سے ملزمین نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے اغواء کرلیا۔ بعدازاں انھیں پیپرا پرڈا چیک پوسٹ کے قریب لیجاکر گولی مار دی گئی اور ان کے گاؤں میں نعشوں پر ٹائیر اور ڈیزل ڈال کر جلادیا گیا جوکہ آج پولیس کو دستیاب ہوئیں۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ ملزمین کا ایک اراضی کے تنازعہ پر تینوں بھائیوں کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔ انھوں نے کہاکہ مفرور ملزمین کو پکڑنے کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT