Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / گجرات میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

گجرات میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

 

احمدآباد۔ 17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی گجرات کے ضلع سورت میں آج صبح 4.7 شدت کا زلزلہ ہوا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ صبح 9:24 پر یہ زلزلہ ہوا جس کا مبداء کامریج تعلقہ کے موضع بھاڈا میں تھا۔ بعدازاں 11:23 بجے دن 2.8 شدت کیساتھ مابعد زلزلہ کا جھٹکہ ریکارڈ کیا گیا جس کا مبداء سواراشٹرا کے شہر بھاؤ نگر کے جنوبی و جنوب مشرقی علاقہ میں تھا۔گاندھی نگر میں واقع زلزلہ کے عوام کے ایک تحقیقی ادارہ کے ایک سینئر عہدیدار اے ستیش نے ان اطلاعات کی توثیق کی۔ عہدیداروں نے کہا کہ ضلع سورت کے کئی حصوں کے علاوہ بھاؤنگر، امریلی، پالیٹانا، ساورکنڈلہ، اڈاجن اور دیگر مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT