Wednesday , December 19 2018

گجرات نو منتخب ارکان اسمبلی کے حلف کیلئے خصوصی سشن

احمد آباد 11 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے نو منتخب ارکان اسمبلی جاریہ ماہ منعقد ہونے والے دو روزہ خصوصی اسمبلی اجلاس میں ایوان کی رکنیت کا حلف لیں گے ۔ چیف منسٹر وجئے روپانی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ڈسمبر میں منعقد ہ انتخابات کے بعد ہونے والے اس خصوصی سشن میں اسمبلی کے 14 ویں اسپیکر کا بھی انتخاب عمل میں آئیگا ۔ وجئے روپانی کی قیادت میں نئی گجرات حکومت نے 26 ڈسمبر کو حلف لیا تھا اور اس رنگا رنگ تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی ۔ بی جے پی کے اعلی قائدین بھی اس میںشریک تھے ۔ روپانی کے بموجب ارکان اسمبلی نے حلف لینے میں اس لئے تاخیر کی کیونکہ وہ مکر سنکرانتی کے موقع کو اچھا وقت نہیں مانتے تھے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ارکان اسمبلی کا خیال تھا کہ انہیں مکر سنکرانتی کے غیر بہتر وقت کے گذر جانے کے بعد ہی حلف لینا چاہئے

TOPPOPULARRECENT