Tuesday , February 19 2019

گجرات ویمنس کانگریس صدر سونل بین نے استعفیٰ واپس لے لیا

احمدآباد، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) گجرات خواتین کانگریس کی صدر محترمہ سونل بین پٹیل نے آج اپنا استعفی واپس لے لیا ۔ محترمہ پٹیل نے گزشتہ 12 مارچ کو اپنے منصب سے استعفی دے دیا تھا۔انہوں نے ریاستی انتخابات میں امیبین یاگنک کو پارٹی امیدوار نامزد کئے جانے کی مخالفت میں یہ قدم اٹھایا تھا۔ انہوں نے محترمہ یاگنک کی امیدواری کو دوسرے اہل امیدواروں کو نظرانداز کرکے اوپر سے تھوپا گیا ایک پیراشوٹ امیدوار قرار دیا تھا۔ محترمہ پٹیل نے آج نئی دہلی سے ٹیلی فون پر یواین آئی کو بتایا کہ انہوں نے آل انڈیا خواتین کانگریس کی صدر سشمتا دیو اور گجرات کانگریس انچارج اشوک گیہلوٹ سے ملاقات کرنے کے بعد اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT