Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / گجرات پولیس پر سیسوڈیہ کا جاسوسی کا الزام

گجرات پولیس پر سیسوڈیہ کا جاسوسی کا الزام

نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی قائد منیش سیسوڈیہ نے آج پارٹی قائد اروند کجریوال کی مختصر وقت کے لئے حراست میں لئے جانے کے بعد پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ گجرات پولیس عام آدمی پارٹی قائدین کی جاسوسی کررہی ہے۔ سیسوڈیہ کجریوال کے 4 روزہ دورۂ گجرات میں اُن کے ہمراہ ہیں۔ اُنھوں نے الزام عائد کیاکہ پولیس اُنھیں پریشان کررہی ہے۔ سوالات کررہی ہے اور اُن افراد کو دھمکیاں دے رہی ہے جن سے اُنھوں نے کل شام ملاقات کی تھی۔ دورۂ گجرات کے دوسرے دن اُنھوں نے اپنے ٹوئیٹر پر گجرات پولیس پر جاسوسی کا الزام عائد کیا۔ کجریوال کل الزام عائد کرچکے ہیں کہ مودی اُن کا دورۂ گجرات روکنے کے لئے کوشش کررہے ہیں جس کا مقصد ریاست کی ترقی کا ’’معائنہ‘‘ کرنا ہے۔ وہ پانی کی فراہمی کے مودی کے دعوؤں کی ’’جانچ‘‘ کرنے کے لئے 4 روزہ دورۂ گجرات پر ہیں۔ اُنھیں رادھن پور پولیس اسٹیشن پر کچھ دیر کے لئے زیرحراست رکھا گیا تھا اور آدھے گھنٹہ بعد رہا کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT