Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / گجرات چناؤ سے الیکشن کمیشن کا وقار داؤ پر :شرد یادو

گجرات چناؤ سے الیکشن کمیشن کا وقار داؤ پر :شرد یادو

نئی دہلی۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنتا دل ۔یو (شرد گروپ) کے سینئر لیڈر شرد یادو نے آج کہا کہ ملک کا الیکشن کمیشن منصفانہ انتخابات کرانے کے سلسلے میں دنیا بھر میں مشہور رہا ہے لیکن اس بارہماچل پردیش کے ساتھ گجرات اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے ان کا وقار داؤ پر لگا ہے ۔یہاں پریس کانفرنس میں شردیادو نے کہا کہ کمیشن کے اعلیٰ حکام نے منصفانہ چناؤ اور حکومت کے دباؤ کے بغیر دنیا بھر میں اپنی ساکھ قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں لیکن اس نے اس بارہماچل کیساتھ گجرات میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرکے ٹھیک کام نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کیلئے ووٹ دینے کا حق آئین سے ملا ہے اور جمہوریت میں یہ حق آئین کا انجن ہے ۔ یہ قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے 9نومبر کو ہماچل پردیش میں اسمبلی چناؤ کا اعلان کیا ہے لیکن گجرات میں ووٹنگ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ کمیشن نے 18 دسمبر کی تاریخ ہماچل پردیش میں ووٹوں کی گنتی کیلئے مقرر کی ہے اور کہا ہے کہ گجرات میں انتخابات اس سے قبل کرائے جائیں گے ۔

 

Top Stories

TOPPOPULARRECENT