Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / گجرات چناؤ :کانگریس کا امیدواروں کیلئے پیانل

گجرات چناؤ :کانگریس کا امیدواروں کیلئے پیانل

نئی دہلی 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آنے والے گجرات اسمبلی انتخابات کی تیاری میں کانگریس نے آج اپنے امیدواروں کا انتخاب کرنے کے لئے ایک اسکریننگ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا۔ اِس پیانل کی سربراہی بالا صاحب تھوراٹ کریں گے جو مہاراشٹرا کے سابق وزیر ہیں، اور اس میں تین ارکان رہیں گے جو رواں سال کے اواخر مقررہ اسمبلی چناؤ کیلئے پارٹی کے امیدواروں کی چھان بین کریں گے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے یہ کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں مہاراشٹرا کے موجودہ ایم ایل اے تھوراٹ کو چیرمین بنایا گیا ہے۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری جناردھن دیویدی نے ایک بیان میں بتایا کہ سابق ایم پی میناکشی نٹراجن، یوپی میں کانگریس کے لیجسلیٹیو پارٹی لیڈر اجئے للو اور اے آئی سی سی سکریٹری گریش چوڈانکر کمیٹی کے اراکین ہیں۔ پارٹی پہلے ہی اِن چناؤ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے چکی ہے جس میں اسٹیٹ الیکشن کمیٹی شامل ہے جس کی قیادت پی سی سی سربراہ بھرت سنہہ سولنکی کے سپرد کی گئی ہے۔ کانگریس جو گزشتہ دو دہوں سے گجرات میں اقتدار سے دور ہے، بی جے پی سے اقتدار چھیننے کے لئے بے تاب ہے۔

TOPPOPULARRECENT