گجرات کا انتخابی نتیجہ، کانگریس کیلئے بڑی جیت

راہول گاندھی 2019ء میں پارٹی کی فاتحانہ قیادت کریں گے: احمد پٹیل
نئی دہلی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل نے آج کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کے کانگریس کے لئے بڑی جیت کی راہ کشادہ کردی ہے۔ کانگریس ورکرس کا اعتماد مضبوط ہوگیا ہے اور ان کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔ ان میں یہ احساس قوی ہوتا جارہا ہے کہ 2019ء کے عام انتخابات میں راہول گاندھی میں فاتحانہ قیادت کریں گے اور ان کی قیادت میں کانگریس کامیاب ہوگئی۔ احمد پٹیل جنوبی نے گزشتہ سال گجرات سے راجیہ سبھا انتخاب جیتا ہے اور یہ مقابلہ کانٹے کا مقابلہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کانگریس کی اخلاقی جیت تھے جبکہ بی جے پی نے گجرات میں 50 اسمبلی نشستیں حاصل کرنے کی بات کی تھی، لیکن وہ صرف 100 پر ہی سمٹ کر رہ گئی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کئی جلسہ عام سے خطاب کیا اور پاکستان کو گھسیٹنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیا۔ حتی کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گجرات کے انتخابات میں احمد پٹیل کو چیف منسٹر بنانے کی پاکستان ہر ممکنہ کوشش کررہا ہے، لیکن مودی اپنی اس طرح کی دروغ گوئی کے ذریعہ بھی رائے دہندوں کو اُکسانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ احمد پٹیل سونیا گاندھی کے قریبی بااعتماد ساتھی اور ان کے پولیٹیکل سکریٹری تھے جس کی وجہ سے نریندر مودی نے ان کی کامیابی کو اپنے وقار کا مسئلہ بنالیا تھا اور ان کے خلاف انتخابی مہم کے دوران کئی بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT