Friday , July 20 2018
Home / ہندوستان / گجرات کی فیاکٹری میں آگ،4ہلاک،9زخمی

گجرات کی فیاکٹری میں آگ،4ہلاک،9زخمی

روڈودرا۔21جنوری (سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں وڈودرا شہر کے نزدیک واقع جراثیم کش بنانے والی ایک کیمیکل کمپنی میں بائلر پھٹنے سے آج صبح لگی آگ میں کم ازکم 4 مزدوروں کی موت ہوگئی اور 9 دیگر زخمی ہوگئے ۔شہر سے تقریباً 12کلو میٹر دور نندیشری میں واقع جی ایس پی کراکپ سائنس نام کی کمپنی کی فیکٹری میں صبح تقریباً 6 بجے تیز دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔پولیس افسر جے کے پٹیل نے یواین آئی کو بتایا کہ بائیلر پھٹنے سے ہوئے دھماکے میں عمارت کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوا۔تین مزدوروں کی موت ہوئی ہے جبکہ 9دیگر کو دواخانہ میں داخل کرایاگیا ہے ۔موقع پر موجود دایک فائربریگیڈ اہلکار پریش ہیرانی نے بتایا کہ اب بھی دو مزدور لاپتہ ہیں اور آگ بجھا لی گئی ہے لیکن اس کے ٹھنڈے ہونے کے بعد ہی ان کو ڈھونڈا جاسکے گا۔دوسری جانب آتشزدگی کے بارے میں آگ میں جھلسے ایک شخص نے بتایا کہ فیکٹری میں پیکنگ کا کام چل رہا تھا۔ اسی وقت باہر سے کسی نے پٹاخہ جلاکر اندر پھینک دیا۔ پولیس اگرچہ اب اس کی جانچ کر رہی ہے کہ فیکٹری میں آتش بازی بنانے کا لائسنس ہے یا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ منوج جین نے یکم جنوری کو اس فیکٹری کرایہ پر حاصل کیا تھا اور اس نے یہ بھی بتایا کہ ہولی اور کسی خاص پروگرام میں سپلائی کیلئے پٹاخوں کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT