Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ سے ایک ورکر ہلاکالکٹرانک ترازو میں شارٹ سرکٹ سے حادثہ

گجرات کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ سے ایک ورکر ہلاکالکٹرانک ترازو میں شارٹ سرکٹ سے حادثہ

احمد آباد۔/20جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع بھڑوچ کے علاقہ الکھیشور GIDCعلاقہ میں آج ایک کیمیکل بیارل پھٹ جانے سے ایک ورکر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر11ورکرس زخمی ہوگئے ان میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سروائیول ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں بعض مزدور کیمیکل سے لدے بیارلس کا وزن کررہے تھے کہ اچانک ایک بیارل پھٹ گیا۔ مہلوک ورکر کی بحیثیت محمد زاہد حسین شناخت کرلی گئی۔ جبکہ شدید زخمیوں میں لالن بسوار، متیش واسنی اور پرکاش پاسوان شامل ہیں۔ یہ تمام ورکرس فیکٹری میں کام کررہے تھے اور گزشتہ شب ایک الکٹرانک ترازو پر کیمیکل بیارل کا وزن کررہے تھے کہ ترازو میں شارٹ سرکٹ سے ایک بیارل اچانک پھٹ گیا جس میں ہائیڈروکسی بینڈزک ایسیڈ تھا، اور بیارل کے قریب ٹہرے ہوئے زاہد حسین کی موت واقع ہوگئی۔دیگر ورکرس تھوڑے فاصلہ پر تھے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر 8 ورکرس معمولی زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حادثاتی موت کا کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT