Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے بعد اپوزیشن طاقتور : راج ٹھاکرے

گجرات کے بعد اپوزیشن طاقتور : راج ٹھاکرے

ممبئی 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا نو نرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے نے آج کہاکہ گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد ملک میں اپوزیشن پارٹیاں طاقتور ہوں گی۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس وقت اپوزیشن بہت کمزور ہے لیکن گجرات انتخابات کے بعد وہ طاقتور بن جائے گی۔ اپوزیشن میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی۔ راج ٹھاکرے یہاں آج تک ٹیلی ویژن چیانل کی جانب سے منعقدہ پروگرام ’’آج تک منتھن‘‘ سے خطاب کررہے تھے جس کا عنوان ’’کہاں گیا اپوزیشن-؟‘‘ تھا۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے آیا گزشتہ 3 سال کے دوران اپوزیشن کا رول قابل نظرانداز ہوگیا ہے۔ راج ٹھاکرے نے کہاکہ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آخر وزیراعظم کے بشمول کئی وزراء صرف ایک ہی ریاست پر نظریں لگائے ہوئے اس ریاست کا دورہ کررہے ہیں اور وہاں پر کئی جلسے کررہے ہیں۔ اگرچیکہ یہ ریاست وزیراعظم کی آبائی ریاست ہے لیکن یہ اچھا نہیں ہوسکتا کہ ملک کا سربراہ صرف ایک ہی ریاست کے لئے مہم چلا رہا ہے۔ اگر گجرات کی بی جے پی حکومت نے اچھا کام کیا ہے تو کئی وزراء کو ریاست میں پارٹی کے لئے مہم چلانے کی ضرورت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT