Saturday , December 15 2018

گجرات کے ساحلی سرکریک علاقے سے لاوارث پاکستانی کشتی برآمد

بھج، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے کچھ ضلع سے ملحق دلدلی سمندرے علاقے سرکریک سے سرحدی سلامتی فور س (بی ایس ایف) نے ایک مچھلی پکڑنے والی پاکستانی کشتی برآمد کی ہے ۔بی ایس ایف کے ترجمان ڈیوٹی کمانڈنٹ اجے شاہ نے آج یو این آئی کو بتایا کہ 20×5 فٹ کی لڑکی کی بنی یہ کشتی بی ایس ایف کی گشتی ٹیم نے دیکھی اور اسے کنارے لے آئی۔ اس سے کھانے پینے کے کچھ سامان اور مچھلی پکڑنے کا ایک جال بھی ملا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس میں سوار ماہی گیر جو جھنگاکے لئے مشہور اس علاقے میں چوری چھپے داخل ہوتے ہیں، اپنے پکڑے جانے کی خوف کی وجہ سے وہ کشتی چھوڑ کر قریبی سرحدی پاکستانی علاقے میں واپس فرار ہوگئے ۔ احتیاطا ان ماہی گیروں کو اردگر تلاش کیا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ اس علاقے میں اس سے پہلے بھی ایسی لاوارث پاکستانی ماہی گیروں کی کشتیاں پکڑی جاچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT