Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / گجرات کے ساحل کے قریب پاکستانی عملہ اور 232 کیلو گرام منشیات کے ساتھ کشتی ضبط

گجرات کے ساحل کے قریب پاکستانی عملہ اور 232 کیلو گرام منشیات کے ساتھ کشتی ضبط

بوربندر۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک کشتی جس میں 232 کیلو گرام منشیات تھے، جن کی مالیت بازار میں 600 کروڑ روپئے ہوتی ہے، ضبط کرلی گئی اور 8 پاکستانی ارکان عملہ جو کشتی پر سوار تھے، گرفتار کرلئے گئے۔ محکمہ سراغ رسانی اور ہندوستانی بحریہ کی مشترکہ کارروائی میں ساحلی محافظین نے گجرات کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی حدود میں اس کشتی پر قبض

بوربندر۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک کشتی جس میں 232 کیلو گرام منشیات تھے، جن کی مالیت بازار میں 600 کروڑ روپئے ہوتی ہے، ضبط کرلی گئی اور 8 پاکستانی ارکان عملہ جو کشتی پر سوار تھے، گرفتار کرلئے گئے۔ محکمہ سراغ رسانی اور ہندوستانی بحریہ کی مشترکہ کارروائی میں ساحلی محافظین نے گجرات کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی حدود میں اس کشتی پر قبضہ کیا۔ یہ واقعہ تقریباً 4 ماہ کے وقفہ سے کل پیش آیا۔ ایک پاکستانی کشتی کو 4 ماہ قبل دھماکہ سے اڑا دیا گیا تھا۔ بحرعرب میں یہ حادثہ پیش آیا تھا جبکہ ساحلی محافظین نے اس کشتی کا راستہ روکا تھا تو اس میں سوار پاکستانی ارکان عملہ نے اپنی کشتی کو خود ہی دھماکہ سے اڑا دیا تھا۔ ہندوستانی بحریہ اور ساحلی محافظین کے قریبی تعاون سے یہ کارروائی کی گئی۔ کشتی سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلی گئیں۔ 8 پاکستانی شہریو ںکو جو کشتی میں سوار تھے، گرفتار کرلیاگیا۔ آئی سی جی، ڈی آئی جی ایس ای گپتا نے کہا کہ کئی محکموں بشمول محکمہ سراغ رسانی، بحریہ، منشیات کنٹرول بیورو اور ساحلی محافظین نے ارکان عملہ سے تفتیش کرکے اسمگلنگ کی تجارت کو بے نقاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT