Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے ضلع کچھ میں معمولی شدت کا زلزلہ

گجرات کے ضلع کچھ میں معمولی شدت کا زلزلہ

احمد آباد ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے ضلع کچھ میں زلزلہ کا ایک اوسط جھٹکہ محسوس کیا گیا جس کی شدت رختر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی ۔ ایک متعلقہ عہدیدار نے کہا کہ رات 2.45 بجے ہوئے اس  زلزلہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ گاندھی نگر میں واقع علوم طبقات الارض کے ایک تحقیقی ادارہ کے عہدیدار نے کہا کہ ’’رختر اسکیل پر 4.0 شدت کا ایک زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جس کا مبدا ضلع کچھ کے رابر ٹاؤن سے 17 کیلو میٹر دور تھا ‘‘ ۔ کچھ کے ضلع کلکٹر ایم اے گاندھی نے کہا کہ رابر میں زلزلہ ہوا جس کے جھٹکے قریبی بچاؤ ٹاؤن میں بھی محسوس کئے گئے ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم تعینات کردی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT