Wednesday , May 23 2018
Home / سیاسیات / گجرات کے مستقبل پر وزیراعظم مودی خاموش : راہول

گجرات کے مستقبل پر وزیراعظم مودی خاموش : راہول

پوی جیت پور (گجرات) ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے مستقبل کے تعلق سے خاموش ہیں، برسراقتدار بی جے پی کو اسمبلی انتخابات کیلئے ابھی تک اپنا منشور جاری نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ضلع چھوٹا ادے پور کے اس قبائیلی ٹاؤن میں انتخابی ریالی سے خطاب میں راہول نے کہا کہ ان کی پارٹی سماج کے مختلف طبقات جیسے قبائیلی برادریاں، خواتین اور نوجوانان کے ساتھ مشاورت کے بعد ان کے مطالبات کو شامل کرتے ہوئے اپنا منشور جاری کردیا۔ گجرات کے نصف حصہ میں انتخابی مہم ختم ہوچکی۔ پولنگ جلد ہی منعقد ہوگی لیکن بی جے پی نے ابھی تک اپنا منشور جاری نہیں کیا۔ بی جے پی نے آپ کو (عوام کو) نہیں بتایا کہ آئندہ 5 سال میں وہ کیا کرنے والے ہیں۔ ’’مودی جی کہتے ہیں کہ بی جے پی گجرات میں اگلے 100 سال تک حکمرانی کرے گی لیکن وہ اپنی ریالیوں میں گجرات کے مستقبل کے تعلق سے ایک لفظ تک نہیں کہہ رہے ہیں۔ اس کے بجائے مودی جی افغانستان، پاکستان، چین اور کئی عالمی مسائل پر باتیں کرتے ہیں۔ یہ الیکشن مودی یا (راہول) گاندھی سے متعلق نہیں بلکہ یہ گجرات کے عوام سے تعلق رکھتا ہے۔ بی جے پی یہاں 22 سال سے حکمرانی کررہی ہے۔ اب آپ کو ایسی حکومت منتخب کرنے کا موقع ملا ہے جو آپ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ بی جے پی یا کانگریس ان کیلئے کیا کریں گے۔ بی جے پی نے اپنا منشور منظرعام پر نہیں لایا جبکہ ہم نے عوام کے ساتھ سیرحاصل بات چیت منعقد کرتے ہوئے اسی کے مطابق ہمارا منشور تیار کرکے جاری کردیا ہے۔ 182 رکنی ریاستی اسمبلی میں سے سوراشٹر اور جنوبی گجرات کی 89 نشستوں کیلئے کل ہفتہ کو پولنگ منعقد ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT