Friday , May 25 2018
Home / ہندوستان / گجرات کے مسلمانوں کو مفت زیارت اجمیر کی پیشکش

گجرات کے مسلمانوں کو مفت زیارت اجمیر کی پیشکش

مسلم ووٹرس کو ووٹنگ سے دور رکھنے بی جے پی کی خفیہ حکمت عملی
الیکشن کے دن اجمیر کا
سفر، قیام و طعام مفت
احمدآباد ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں جہاں آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حکمراں بی جے پی کو اپوزیشن کانگریس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہیکہ مسلمانوں کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے کیلئے ایک منصوبہ بند سازش کی جارہی ہے۔ یہ اطلاعات بھی گشت کررہی ہیں کہ الیکشن کے دن بی جے پی گجرات۔ اجمیر مفت زیارت کے ایک بڑے پروگرام کو اسپانسر کررہی ہے۔ باور کیا جاتا ہیکہ یہ دراصل مسلمانوں کو رائے دہی سے دور رکھنے کا ایک خفیہ ایجنڈہ ہے، جس پر مفت زیارت کی پیشکش اور رقمی لالچ کے ذریعہ عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ گجرات کے ہزاروں سادہ لوح مسلمان اجمیر شریف کی زیارت کیلئے اپنے نام پہلے ہی رجسٹر کرواچکے ہیں۔ میڈیا کو بھی خبردار کیا گیا وہ اس ’خفیہ مشن‘ کی رپورٹنگ نہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT