Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / گجرات کے وزیر پر جوتا پھینکنے والا کلرک روزگار سے محروم

گجرات کے وزیر پر جوتا پھینکنے والا کلرک روزگار سے محروم

احمد آباد ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے مملکتی وزیر داخلہ پردیپ سنہا جڈیجہ پر جوتا پھینکنے کے واقعہ کے چند دن بعد ایک کلرک کو سرویس قواعد کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کردیا گیا ہے ۔ گوپال اٹالیا نامی شخص کو احمد آباد کلکٹریٹ کے تحت ڈھنڈوکا تعلقہ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کے دفتر میں تعینات کیا گیا تھا ۔ جس وقت جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا اسے سرویس رولس کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں برطرف کیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ /2 مارچ کو گاندھی نگر میں ایک جلسہ عام کے موقع پر پیش آیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT